این اے 237ملیر ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن کاپی پی کارکنوں کی بدامنی کا نوٹس 

این اے 237ملیر ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن کاپی پی کارکنوں کی بدامنی کا نوٹس 
این اے 237ملیر ضمنی انتخاب ، الیکشن کمیشن کاپی پی کارکنوں کی بدامنی کا نوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 237 ملیرکے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کارکنوں کی بدامنی کا نوٹس لے لیا،الیکشن کمیشن نے عبدالحکیم بلوچ، ڈی آر او کو طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر، ڈی ایم او کو بھی یکم نومبر کو طلب کرلیا،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی بنچ کل سماعت کرے گا،کمیشن نے کل عمران خان کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلب کر رکھا ہے ۔