بابراعظم پرتنقید، شاہد آفریدی حمایت میں بول پڑے

بابراعظم پرتنقید، شاہد آفریدی حمایت میں بول پڑے
بابراعظم پرتنقید، شاہد آفریدی حمایت میں بول پڑے

  

کراچی (آئی پی ایس )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی حمایت میں میدان میں آگئے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ دو،تین میچز میں کارکردگی نہ دکھانے پر کوئی کھلاڑی برا نہیں بن جاتا۔ بابر اعظم ہمارے بہترین کھلاڑی اور مسلسل اچھی کارکردگی پیش کرتے ہیں۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ بابر اعظم کو فارم میں واپس آنے کے لیے ہماری سپورٹ کی ضرورت ہے۔

بابر اعظم جلد ایک بڑی میچ وننگ اننگز کے ساتھ واپس لوٹیں گے, مداح بابراعظم کو سپورٹ کریں۔

مزید :

T20 World Cup -T20 World Cup News Updates -