"میں اور فرحان ہم دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں"، عروہ حسین

"میں اور فرحان ہم دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں"، عروہ حسین
سورس: @instagram/urwatistic

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی  معروف اداکارہ عروہ حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں  فرحان سعید سے طلاق  اور سونیا حُسین اور ان کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ اور" فرحان ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں"۔

تفصیلات کے مطابق عروہ حسین جو اپنی فلم ٹچ بٹن سے پروڈکشن کے میدان میں قدم رکھ رہی ہیں۔عروہ حسین نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے چینل پر میزبان حسن چوہدری کو انٹرویو دیتے ہوئے فرحان سعید اور سونیا سے تنازع کی بات کی ہے  جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔اداکارہ نے دوران انٹرویو  ایک سوال کے جواب میں کہا کہ"میں اور فرحان، ہم دونوں ایک دوسرے کی دل سے عزت کرتے ہیں، چاہے ہمارے بیچ کچھ بھی ہوا ہو۔ آپ ہمیں جب بھی دیکھیں گے، ایک دوسرے کو عزت دیتے ہوئے ہی دیکھیں گے"۔انہوں نے مزید کہا کہ "ہم پبلک فیگر ہیں ، میں مانتی ہوں ہماری زندگیوں میں کیا ہو رہا ہے، یہ جاننا عوام کا حق ہے لیکن کچھ چیزوں میں تھوڑی پرائیوسی دے دینی چاہیے"۔

انہوں نے اسی انٹرویو میں سونیا حسین کے ہرجانے کے نوٹس کے حوالے سے سوال کے جواب میں لاعلمی کا اظہار کیا اور کہا کہ"مجھے اس بارے میں کچھ نہیں پتا، میں انہیں فون کروں گی اور معلوم کروں گی کہ کیا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے کہ کوئی غلط فہمی ہوگی، کیونکہ ہم دونوں جانتے ہیں کہ کسی پروجیکٹ کو اس طرح سبوتاژ نہیں کرنا چاہیے"۔

مزید :

تفریح -