' ایک اہم غیر سیاسی شخصیت پروجیکٹ عمران کی لانچنگ کا اعتراف کر کے معافی مانگنے جا رہی ہے' صحافی طارق متین کا دعویٰ، اینکر پرسن اجمل جامی نے شخصیت کی پہچان کا اہم اشارہ بھی دے دیا

' ایک اہم غیر سیاسی شخصیت پروجیکٹ عمران کی لانچنگ کا اعتراف کر کے معافی ...
' ایک اہم غیر سیاسی شخصیت پروجیکٹ عمران کی لانچنگ کا اعتراف کر کے معافی مانگنے جا رہی ہے' صحافی طارق متین کا دعویٰ، اینکر پرسن اجمل جامی نے شخصیت کی پہچان کا اہم اشارہ بھی دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی طارق متین نے دعویٰ کیا ہے کہ چند دنوں میں ایک اہم شخصیت عمران خان کے خلاف پریس کانفرنس کرنے جا رہی ہے ۔ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ چار،پانچ دنوں میں ایک اہم شخصیت پریس کانفرنس کرنے جا رہی ہے عمران خان کے خلاف تیار ہو جاؤ میرے پاکستانیوں آنے والی پریس کانفرنس کو بھی دھبڑ دھوس کرنے کیلئے ویسے بھی آپکا مقابلہ اس طاقت سےہے آپکو غلام دیکھنا چاہتی ہے ڈٹ جاناہے اس بار بھی ہمیشہ کی طرح یہ نظام ہار رہا ہے آپکے سامنے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک اہم شخصیت کو منا یا جا رہا ہے ،وہ شخصیت کہے گی عمران خان 2018میں مقبول نہیں تھا لیکن اس کو  لانچ کیا گیا ، بڑا بنا یا گیا ۔طارق متین نے دعویٰ کیا کہ وہ شخصیت پریس کانفرنس میں کہے گی کہ عمران خان کو ہم نے لانچ کیا اور اس پر معذرت خواہ ہیں۔

اس پر اجمل جامی نے شخصیت کا شناخت کے حوالے سے اہم اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ خاکسار نے کل بھی عرض کیا تھا کہ تحریک انصاف کے متعلقہ حلقوں کو کسی شہاب ثاقب کے گرنے کا خدشہ محسوس ہو رہا ھے، طارق متین صاحب بھی اسی جانب اشارہ کر رہے ہیں۔ فی الحال تک سو فیصد نتائج موصول نہیں ہو پا رہے۔

مزید :

قومی -