ہما قریشی نے 3 سال تک تعلق میں رہنے والے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا

ہما قریشی نے 3 سال تک تعلق میں رہنے والے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا
ہما قریشی نے 3 سال تک تعلق میں رہنے والے بوائے فرینڈ سے بریک اپ کرلیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی اداکارہ ہما قریشی نے 3 سال تک تعلق میں رہنے کے بعد اپنے بوائے فرینڈ مدثر عزیز سے بریک اپ کرلیا۔

نیوز ویب سائٹ "نیوز18" کے مطابق  ہما قریشی اور ان کا لانگ ٹائم بوائے فرینڈ مدثر عزیز  عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے ۔ ہما قریشی اور مدثر عزیز نے راہیں جدا کر لیں حالانکہ رپورٹس کے مطابق بھلے ہی دونوں نے اپنی راہیں الگ کر لیں مگر وہ ساتھ میں کام کرتے رہیں گے ۔ 

ہما قریشی اور مدثر عزیز  فلمیں پروڈیوس جاری رکھیں گے ، دونوں کا تعلق ختم ہونے  کے باوجود دوستی بر قرار رہے گی ۔ 

واضح رہے کہ اداکارہ  ہما قریشی اور مدثر عزیز  تین سال سے تعلق میں تھے ، دونوں کے بریک  اپ کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ۔ ای ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے رشتے میں بڑھتی تلخی کی وجہ سے  اس نہج پر پہنچ گئے کہ  ریلیشن شپ ختم کر دی۔ 

مزید :

تفریح -