کسٹمز حکام نے مبینہ طور پر 800 کلوگرام سورکا گوشت ملک میں لانے کی اجازت دے دی

کسٹمز حکام نے مبینہ طور پر 800 کلوگرام سورکا گوشت ملک میں لانے کی اجازت دے دی
کسٹمز حکام نے مبینہ طور پر 800 کلوگرام سورکا گوشت ملک میں لانے کی اجازت دے دی

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے مبینہ طور پر 800 کلوگرام سورکا گوشت ملک میں لانے کی اجازت دے دی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق گزشتہ بدھ کی رات ایئربلیو کی ایک پرواز کے ذریعے 5غیرملکی اسلام آباد ایئرپورٹ پر آئے جن کے سامان میں 800کلوگرام سور کا گوشت تھا۔ اس کے باوجود حکام نے ان کے سامان کو کلیئر کر دیا۔ 

ذرائع کے مطابق کسٹمز سٹاف نے غیرملکیوں کے سامان کے کچھ بیگ چیک کیے، تاہم جن کارٹنز میں سور کا گوشت تھا، وہ چیک ہی نہیں کیے۔ مبینہ طور پر کسٹمز کے اعلیٰ حکام کو پہلے سے علم تھا کہ ان مسافروں کے سامان میں سور کا گوشت ہے۔ ذرائع کے مطابق انہی غیرملکیوں میں سے ایک شخص چند ماہ قبل بھی اپنے ساتھ سور کا گوشت لے کر پاکستان آیا تھا تاہم اس وقت کسٹمز حکام نے گوشت قبضے میں لے کر ضائع کر دیا تھا، جس پر اس غیرملکی نے کسٹمز حکام کے متعلق انتہائی نازیبا زبان استعمال کی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -اسلام آباد -