فوڈ ڈلیوری رائڈر نے ایسی حرکت کردی کہ گاہک سٹپٹا کر رہ گیا

فوڈ ڈلیوری رائڈر نے ایسی حرکت کردی کہ گاہک سٹپٹا کر رہ گیا
فوڈ ڈلیوری رائڈر نے ایسی حرکت کردی کہ گاہک سٹپٹا کر رہ گیا

  

 لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک آدمی نے آن لائن فوڈ ڈلیوری ’ڈلیورو‘ کے ذریعے کھانا آرڈر کیا اور آرڈر لے کر آنے والے ڈرائیور نے ایسی حرکت کر ڈالی کہ آدمی سٹپٹا کر رہ گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس ڈلیوری ڈرائیور نے راستے میں کھانے کا کچھ حصہ خود کھا لیا اور بعد میں خود ہی میسج کرکے اس آدمی کو اس بابت بتاتے ہوئے کہا کہ جو کرنا ہے کر لو، مجھے کوئی پروا نہیں۔

ڈرائیور نے کھانا ڈلیور کرنے کے بعد ڈلیورو کی ایپلی کیشن پر آرڈر کرنے والی آدمی کو میسج میں ’سوری‘ لکھ بھیجا۔ اس پر آدمی نے پوچھا کہ کیا ہوا؟ تو ڈرائیور نے یکے بعد دیگر تین میسجز میں کہا کہ ”یہ کھانا بہت مزیدار تھا۔ میں نے بھی اس میں سے کھایا۔ تم چاہو تو ڈلیورو کمپنی کو میری شکایت بھی لگا سکتے ہو۔“ آرڈر کرنے والے آدمی نے ڈرائیور کی اس بدتمیزی پر صرف اتنا کہا کہ ”تم بہت خوفناک شخص ہو۔“

اس آدمی اور ڈرائیور کے درمیان ہونے والی چیٹنگ کا سکرین شاٹ ٹوئٹر ہینڈل @BodyBagnall پر پوسٹ کیا گیاہے، جو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور ذیلی ٹویٹس میں دیگر صارفین بھی ڈلیورو ڈرائیورز کے اسی نوعیت کے قصے بیان کر رہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -