موبائل چوری کا شک، دو نو عمر لڑکوں پر بیہمانہ تشدد، ٹرک کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا جاتا رہا

موبائل چوری کا شک، دو نو عمر لڑکوں پر بیہمانہ تشدد، ٹرک کے پیچھے باندھ کر ...
موبائل چوری کا شک، دو نو عمر لڑکوں پر بیہمانہ تشدد، ٹرک کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا جاتا رہا
سورس: Screen Grab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں موبائل چوری کے شبے میں دو نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور میں پیش آیا جہاں دونوں کم عمر لڑکوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ایک ٹرک کے پیچھے باندھ کر گھسیٹا جاتا رہا۔ 

واقعے کی ویڈیو ٹوئٹر ہینڈل @shuja_2006پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دونوں لڑکوں کو ٹرک کے پیچھے گھسیٹا جا رہا ہوتا ہے اور اس وقت درجنوں لوگ اردگرد کھڑے ویڈیوز بنا رہے ہوتے ہیں اور کوئی ایک بھی لڑکوں کی مدد کے لیے آگے نہیں آتا۔ 

دونوں لڑکے مبینہ طور پر ایک کار سے موبائل فون چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔ پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور دونوں متاثرہ لڑکوں کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا ہے۔ 

مزید :

جرم و انصاف -