ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدتے ہی ڈیجیٹل کرنسی ڈاج کوائن کی قیمت میں بے پناہ اضافہ

ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدتے ہی ڈیجیٹل کرنسی ڈاج کوائن کی قیمت میں بے پناہ اضافہ
ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدتے ہی ڈیجیٹل کرنسی ڈاج کوائن کی قیمت میں بے پناہ اضافہ

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی طرف سے ٹوئٹر کی ملکیت حاصل کرنے کے بعد کرپٹو کرنسی ’ڈاج کوائن‘ کی قیمت میں 41فیصد اضافہ ہو گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق حالیہ سالوں میں پہلے ایلون مسک ڈاج کوائن کے حامی رہے اور اس کے حق میں ٹویٹس کرتے رہے، جس کے نتیجے میں اس کرنسی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اس دوران ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ ان کی الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا گاڑیوں کی بکنگ میں ڈاج کوائن بھی قبول کرے گی۔

ایلون مسک کے اس طرح کے اعلانات کے نتیجے میں ڈاج کوائن کی قیمت تیزی سے بڑھی مگر پھر وہ اپنے ان وعدوں سے پھر گئے اور اس ڈیجیٹل کرنسی کی قیمت بھی اسی تیزی کے ساتھ گرنے لگی۔گزشتہ 6ماہ کے دوران اس کی قیمت ڈانواڈول رہی اور اب ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایک بار پھر اس کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے۔ 

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈاج کوائن کی قیمت میں لگ بھگ 41فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ پیر کے روز اس کی قیمت 0.05984ڈالر تھی جو گزشتہ روز تک بڑھ کر 0.08476ڈالر ہو گئی۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈاج کوائن کے تجارتی حجم میں بھی 11فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

مزید :

بزنس -