چور مندر سے چرائی گئی اشیا معافی نامے کے ساتھ واپس لوٹا گیا

چور مندر سے چرائی گئی اشیا معافی نامے کے ساتھ واپس لوٹا گیا
چور مندر سے چرائی گئی اشیا معافی نامے کے ساتھ واپس لوٹا گیا
سورس: Representational Image

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں چند ہفتے قبل ایک مندر میں چوری کی واردات ہوئی تھی اور چور کا کوئی سراغ نہیں مل سکا تھا۔ آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ اب وہ چور خود ہی چوری کی گئی تمام اشیاءایک معافی نامے کے ساتھ مندر میں واپس رکھ گیا ہے۔انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واردات ریاست مدھیاپردیش کے ضلع بالا گھاٹ کے ایک مندر میں ہوئی تھی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں اس ننگ دھڑنگ چور کو قیمتی مورتیاں اور دان پاتر(چندے کا ڈبہ )سمیت دیگر اشیاءچوری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ چور گزشتہ روز اسی طرح چوری چھپے دوبارہ آیا اور مندر کے باہر تمام اشیاءواپس رکھ گیا، جو اگلی صبح لوگوں نے دیکھیں اور پولیس کو اطلاع دی۔ان اشیاءکے ساتھ ایک خط بھی موجود تھا جس میں اس چور نے لکھ رکھا تھا کہ ” مندر میں چوری کرنا میری بہت بڑی غلطی تھی، مجھے معاف کر دیں۔ اس چوری کے بعد میں نے بہت مصیبتیں دیکھی ہیں اور میں اپنے کیے پر نادم ہوں اور معافی مانگتا ہوں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -