" میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے کہ عمران خان جتنے بھی بندے لے آئے اس کا کوئی مطالبہ نہیں سننا اور نہ ہی اسے فیس سیونگ دینی ہے" نواز شریف کا تہلکہ خیز بیان

" میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے کہ عمران خان جتنے بھی بندے لے آئے اس کا کوئی ...
سورس: File

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دس لاکھ لانے کا دعوی کرنے والا ابھی تک دو ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا۔ عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آ چکا ہے۔

اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نے ایک کے بعد ایک جھوٹ اتنی بے دردی اور ڈھٹائی سے بولا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً اپنی خاموشی توڑ کر قوم کو سچ  بتانا پڑا جس کا جواب یہ اتنے دن گزرنے کے بعد بھی نہیں دے سکا۔ اسی لیے اس کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے۔

نواز شریف کے مطابق "میں نے شہباز شریف سے کہہ دیا ہے کہ یہ  دو ہزار  کا جتھہ لے آئے یا  20 ہزار  کا، نہ اس فتنے کا کوئی مطالبہ سننا ہے نا ہی اسے کوئی فیس سیونگ دینی ہے جس کے لیے یہ بیتاب ہے۔ وزیر اعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔" 

مزید :

اہم خبریں -قومی -