پھول نگر سے چھینی گئی گاڑی کلر کہار سے پکڑی گئی، 3 ملزمان گرفتار

پھول نگر سے چھینی گئی گاڑی کلر کہار سے پکڑی گئی، 3 ملزمان گرفتار
پھول نگر سے چھینی گئی گاڑی کلر کہار سے پکڑی گئی، 3 ملزمان گرفتار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)   موٹروے پولیس  نے کامیاب  کارروائی کرتے ہوئے  قصور سے  اسلحہ کے زور پر چھینی گئی گاڑی کلرکہار کے قریب سے پکڑلی , 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق    لاہور سے تعلق رکھنے والا شخص اپنی فیملی کو بورےوالا  چھوڑنے گیا۔  واپسی پر قصور، پھول نگر کے قریب  ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اس سے گاڑی چھین کر یرغمال بنائے رکھا،  بعد ازاں علی الصبح اسے فیصل آباد سرگودھا روڈ پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع موٹروے پولیس کو دی گئی ۔ کلر کہار کے قریب مذکورہ گاڑی کو ٹریک کرلیا گیا اور روکنے کی کوشش کی گئی جس پر گاڑی میں موجود ملزمان نے گاڑی موقع سے بھگا دی ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے چوری شدہ گاڑی کا پیچھا کیا گیا اور راؤنڈ کرکے گاڑی کو رکوا لیا گیا  ۔  گاڑی میں موجود3  ملزمان کو مزاحمت کے بعد  موقع سے گرفتار کر لیا گیا ۔  

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -