بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردو ں کیخلاف آپریشن ، 2جوان وطن پر قربان 

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردو ں کیخلاف آپریشن ، 2جوان وطن پر قربان 
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردو ں کیخلاف آپریشن ، 2جوان وطن پر قربان 

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان میں ملک کےدشمنوں کے خلاف لڑتے ہوئے پاک فوج کے مزید2جوان وطن پر قربان ہو گئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق  سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کی خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن بلوچستان کے علاقے کمان کے  قریب ہوا ، سیکیورٹی فورسز  کو ہیلی کاپٹر سے دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانے کے قریب اتاراگیا  جہاں  دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا  جس دوران دو جوان شہید ہو گئے ، شہید ہونے والوں میں سپاہی شفیع اللہ اور شفیع محمد  قیصر شامل تھے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4دہشتگرد مارے گئے جبکہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ ، گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا۔

مزید :

قومی -