پاکستانی ڈاکٹرنے ایک لڑکی کے جسم سے 15کلوگرام وزنی ٹیومر نکال دیا

Oct 31, 2023 | 10:48 AM

خانیوال(مانیٹرنگ ڈیسک) خانیوال میں ایک لڑکی کے جسم سے 15کلوگرام وزنی ٹیومر نکال دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق 27سالہ مریضہ کی سرجری خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر راشد منہاس نے کی۔ 
ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے مریضہ روبہ صحت ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک کیس گزشتہ دنوں بھارت میں بھی سامنے آیا جہاں ریاست مدھیاپردیش کے شہر اندور میں ایک 41سالہ خاتون کے جسم سے 15کلوگرام وزنی ٹیومر نکالا گیا۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔
 خاتون کی سرجری کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا تھا کہ یہ سرجری انتہائی پیچیدہ تھی، ٹیومر کافی پھیل چکا تھا، جسے نکالنا کافی مشکل تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ٹیومر پھٹنے والا تھا۔ اگر ایسا ہوتا تو یہ خاتون کے لیے جان لیوا ہو سکتا تھا۔ تاہم اب سرجری کے بعد خاتون کی جان کو کوئی خطرہ نہیں۔

مزیدخبریں