واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کےخلاف قانونی کارروائی پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ الزامات غلط ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکا نےکوئی کردار ادا کیا، اس پوڈیئم سے یہ بات متعدد بار کہہ چکے ہیں۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طےکرنا ہے۔