راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن میں شہید ہونیوالے 31 سالہ میجر عاطف خلیل اور 2جوانوں کے بارے میں اہم معلومات سامنے آ گئیں ۔
تفصیلات کے مطابق میجر عاطف خلیل شہید کا تعلق ضلع سدھنوتی آزاد کشمیر سے ہے ،انکی عمر 31سال ہے اور انہوں نے 8سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا ۔میجر عاطف خلیل شہید کے سوگواران میں والدین، بہن بھائی ، اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہے۔
نائیک آزاد اللہ شہید
ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں شہید ہونے والے نائیک آزاد اللہ شہید کا تعلق ضلع کرک سے ہے اورعمر 36 سال ہے ۔
نائیک آزاد اللہ شہید نے اپنی زندگی کے 15 سال پاک فوج میں رہتے ہوئے وطن عزیز کا دفاع کیا ۔نائیک آزاد اللہ شہید کے سوگواران میں اہلیہ ، 2بیٹے اور بیٹی شامل ہیں .
لانس نائیک غضنفر عباس شہید
ضلع بنوں کے علاقے بکا خیل میں شہید ہونے والے35 سالہ لانس نائیک غضنفر عباس شہید کا تعلق ضلع لیہ سے ہے ،انہوں نے 14 سال تک وطن عزیز کےدفاع کا فریضہ سرانجام دیا ۔نائیک غضنفر عباس شہید کے سوگواران میں اہلیہ، بیٹی اور 1 بیٹا شامل ہیں.