اسلام آباد، بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف

Oct 31, 2024 | 12:39 AM

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت  میں بینک ڈکیتیوں میں سرکاری اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ٖڈان نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والی شارٹ مشین گن تھانہ سیکریٹریٹ سے چرائی گئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کے دوران اسلام آباد پولیس کی ایس ایم جی غائب ہوئی تھی، اسلام آباد پولیس کے اہلکار سے ایک فرضی ملازم نے ایس ایم جی چوری کی۔فرضی ملازم کی وردی پر دلاور نام درج تھا، فرضی اہلکار نے نام تھانہ سیکریٹریٹ سے حاصل کیا، فرضی ملازم نے بیلٹ نمبر 283 لکھوایا اور موبائل فون بھی غلط لکھا۔تھانے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) نے بغیر جانچ پڑتال فرضی ملازم کو سرکاری ایس ایم جی گن نمبر 218 جاری کی، بینک ڈکیتیوں میں استعمال ہونے والی گن سرکاری ایس ایم جی ہے۔

گزشتہ 2 روز میں اسلام آباد میں بینک ڈکیتی کے 4 واقعات ہوئے ہیں، تھانہ سیکریٹریٹ میں ایس ایم جی غائب ہونے کی رپورٹ درج کردی گئی ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزیدخبریں