آٹے کی قیمت میں اضافہ،روٹی20روپے کی ہونے کا امکان

آٹے کی قیمت میں اضافہ،روٹی20روپے کی ہونے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (لیڈی رپورٹر)متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے شہر لاہور میں 14 روپے کی سستی روٹی 20 روپے میں فروخت کرنے کا عندیہ دے دیا، صدر متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 18 سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، ایل پی جی 3 سو روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے، مہنگی بجلی دی جا رہی ہے، مہنگا آٹا خرید کر سستی روٹی کیسے فروخت کریں۔متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی 20 روپے میں فروخت کی جائے گی۔ دوسری جانب ضلعی حکومت سستی روٹی فروخت کروانے میں ناکام ہو گئی، شہر کے متعدد علاقوں میں روٹی 16 روپے میں فروخت ہونے لگی، متعدد علاقوں میں نان 25 روپے سے 40 روپے میں فروخت ہونے لگا۔