ایل ڈبلیو ایم سی سہولت مرکز کا افتتاح

    ایل ڈبلیو ایم سی سہولت مرکز کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  لاہور (پ ر) شہر بھر میں صفائی نظام کو برقرار رکھنے والے ایل ڈبلیو ایم سی کے محنتی ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے سی ای او بابر صاحب دین کی جانب سے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی چلڈرن ورکشاپ میں فیلڈ میں کام کرنے والے ورکرز کی آسانی کیلئے سہولت مرکز کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

قائم کردہ سہولت مرکز میں ڈاکٹر، ادویات، اور ایچ آر کا عملہ ہر وقت میسر رہے گا۔پراجیکٹ انچارج ڈاکٹر عائشہ نے سہولت مرکز میں موجود سہولیات کے بارے میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو بریفنگ میں تفصیلات سے آگاہ کیا کہ کسی بھی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ورکرز کو فرسٹ ایڈ اور مفت ادویات فوری فراہم کی جائیں گی۔کسی بڑی میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں ورکرز کو فوری سوشل سیکیورٹی ہسپتال ریفر کیا جائے گا۔ غیر حاضری، تنخواہ میں کٹوتی، سوشل سیکیورٹی سے متعلقہ مسائل کو موقع پر ہی حل کر دیا جائے گا۔ اس سے قبل کسی بھی مسئلے کے حل کیلئے ورکرز کا ہیڈ آفس آنا لازم تھا۔سی ای او بابر صاحب دین کا کہنا ہے کہ سہولت مرکز کے قیام سے ورکرز کم سے کم وقت میں بنیادی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔ ہمارے ورکرز ہمارے اصلی ہیروز ہیں، ان کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ حکومت پنجاب اور ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ اپنے سینٹری ورکرز کو تمام تر سہولیات دینے کیلئے کوشاں ہے۔آج لاہور کے مکمل صاف ہونے کا سہرا ہمارے ورکرز کے سر ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ورکرز کے مسائل کو بر وقت حل کرنے سے بہتر سروس ڈلیوری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔