مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی خوش آئند،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

   مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی خوش آئند،اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 فیصل آباد (پ ر) جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے یونیورسٹیزمیں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کو خوش آمدید کہا ہے۔ اے ایس اے کی صدر ڈاکٹر ارم سلطانہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حبیب اللہ ندیم اور دیگر عہدیداروں نے اپنے بیان میں کہا کہ نئے وائس چانسلر ڈاکٹر رؤف اعظم سے توقع ہے کہ وہ فیکلٹی کے مسائل حل کریں گے۔ یونیورسٹی کے ماحول کو ٹھیک کریں گے اور یونیورسٹی کو ترقی کی منازل طے کروانے کیلئے ترجیحی اقدامات کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیکلٹی کے مسائل حل کرنے اور یونیورسٹی کی ترقی کی ہر کاوش میں نئے وائس چانسلر کا ساتھ دیا جائے گا۔