صنم جاوید عدالت میں پیش وارنٹ گرفتاری منسوخ
لاہور (نامہ نگار خصوصی) انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کے پیش ہونے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف مقدمات پر مقدمات پر سماعت کی، صنم جاو ید عدالت میں پیش ہوئیں اور ان کے وکیل نے استدعا کی کہ اْن کی موکل صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جائیں، عدالت نے استدعا منظور کر لی، مقدمات پر مزید سما عت 7 نومبر کو ہوگی۔
وارنٹ منسوخ