ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2ملزم گرفتار

   ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی سمگلنگ میں ملوث 2ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے کارروائیاں کر کے انسانی سمگلنگ میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی شناخت محمد آصف اور طیب رحمان کے نام سے ہوئی۔ ملزم محمد آصف کو حافظ آباد جبکہ طیب رحمان کو مصطفی ٹاؤن لاہور سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے، ملزم محمد آصف نے شہری کو نیوزی لینڈ ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے 10 لاکھ روپے وصول کئے۔ ملزم طیب رحمان نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے 18لاکھ روپے سے زائد وصول کئے۔ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور رقم وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گئے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -