دورہ آسٹریلیا، پاکستان کیلئے جیت آسان نہیں ہوگی، باسط علی

  دورہ آسٹریلیا، پاکستان کیلئے جیت آسان نہیں ہوگی، باسط علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ قومی ٹیم کے لئے دورہ آسٹریلیا ایک بہت بڑا امتحان ہوگا اور کپتان محمد رضوان کو اس سیریز میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کی ضرورت ہے پی سی بی کی جانب سے محمد رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ درست ہے امید ہے کہ وہ توقعات سے پورا اتریں گے آسٹریلیا سے اس کی سر زمین پر کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں ہے پوری ٹیم جب تک متحد ہوکر نہیں کھیلے گی اس وقت تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکتی سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ پاکستان کو انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کا فائدہ ضرور ملے گا سیریز میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ٹیم کو یک جان ہوکر کھیل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔