ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

Oct 31, 2024 | 09:38 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس سے ذخائر بڑھ کر 16.04ارب ڈالر ہو گئے۔

ایک ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں11 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافہ ہوا ،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 11 ارب 15 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے ۔سٹیٹ بینک کے پاس دو ماہ کے درآمدی بل کے برابر ذخائر ہوگئے۔ دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ذخائر 8.38 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.89 ارب ڈالر رہ گئے ،رپورٹ کے مطابق ملکی مجموعی زرمبادلہ 25 اکتوبر کو ختم ہوئے ہفتے میں 3.19 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،سٹیٹ بینک کاکہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر  16.04 ارب ڈالر ہوگئے ۔

مزیدخبریں