لاہور میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2  بھائی جاں بحق،  وزیر اعلیٰ کا نوٹس ،سی سی پی او سے رپورٹ طلب

Oct 31, 2024 | 10:10 PM

لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے لاہور کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2  بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

مزیدخبریں