کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ماڈل ایان علی کو جامعہ کراچی میں مدعو کرنے کا فیصلہ دو طالب علموں کو بھاری پڑ گیا ۔ جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن نے تشہیری مہم کے لیے معروف ماڈل ایان علی کو بلانے پر طالب علم اریب خان کا داخلہ منسوخ کر دیا اور ان کے جامعہ کراچی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جبکہ دوسرے سابق طالب علم رضوان عبداللہ کے جامعہ کراچی میں داخلے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ دونوں طالب علم جامعہ کراچی میں آئندہ کسی بھی شعبے میں داخلے لینے کے لیے نااہل قرار دے دیئے گئے ہیں ۔