یونیورسٹی آف صوابی میں اہم تعلیمی اور انتظامی عہدوں پرخالی ہونے سے انتظامی اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں

مردان(بیورورپورٹ)یونیورسٹی آف صوابی میں اہم تعلیمی اور انتظامی عہدوں پرخالی ہونے سے انتظامی اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف صوابی میں رجسٹرار سمیت ڈین فیکلٹی آف سائنس کاعہدہ کئی ماہ سے خالی ہے جس کی وجہ سے اہم تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ذرائع کے مطابق یونیورسٹی کی طرف سے اس حوالے سے صوبائی حکومت کو اب تک کسی قسم کی سفارشات نہیں بھجوائے گئے ہیں رجسٹرار جیسے اہم عہدے سمیت اہم سیٹوں کوعارضی بنیادوں پر سالوں سے چلایا جارہاہے جس کے باعث نہ صرف یونیورسٹی کا کام متاثر ہورہا ہے بلکہ عارضی تعیناتی صوبائی قوانین اور ایچ ای سی کے ضوابط کی بھی خلاف ورزی ہے۔جس کی وجہ سے طلباء اور اساتذہ بے چینی کے شکار ہیں علاقے کے عوام نے اعلیٰ حکام سے صورت حال کا نوٹس لینے کی اپیل کی