گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام جعلی نوٹوں کے بارے میں آگاہی سیمینار

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمیں راوئین فرانسک سوسائٹی اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیرِ اہتمام جعلی نوٹوں کے خلاف آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس سے راوئین فرانسک سوسائٹی کے مشیر ڈاکٹر محمد اخیار فرخ اورسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ماہرین کنول کلیم،ثمرین اور عارف محمودنے خطاب کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد خلیق الرحمان کا کہنا ہے کہ جی سی یو رواں تعلیمی برس میں اپنے طلباءکے لئے کئی آگاہی سیمینارز کا انعقاد کر رہا ہے،تاکہ طلباءکے سماجی اور معاشی معاملات کے حوالے سے علم میں اضافہ کیا جا سکے۔اس موقع پر سٹیٹ بینک کے ماہرین نے طلباءکو پاکستانی کرنسی میں موجودہ حفاظتی خصوصیات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک پاکستانی کرنسی کا کسی مالیت کے نوٹ کی ایسی نقل نہیں بنائی جا سکی جسے پکڑا نہ جا سکے۔