پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر تقریب

 لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی چائلڈ ویلفیئر سنٹر کے زیر اہتمام خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر بروزبدھ سنٹر میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر، معروف سماجی کارکن راجہ منور، پرنسپل چائلڈ ویلفیئرسنٹر عائشہ وجیہ اللہ ،انچارج چیئرپرسن شعبہ سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر حمیرا بانو، سپیشل طلبہ اور ان کے والدین اور اساتذہ نے شرکت کی۔ ڈاکٹر ممتازاختر نے کہا کہ ہمیں خصوصی بچوں سے زیادہ پیار اور شفقت سے پیش آنا چاہئے کیونکہ یہ سماعتی ، بصری ، طبعی اور ذہنی معذوری کے باوجود اپنی بات اچھے اندازسے سمجھ بھی سکتے ہیں اور سمجھا بھی سکتے ہیںانہوں نے معاشرے میں خصوصی افرادکی آگاہی سے متعلق بہترین تقریب کے انعقاد پر شعبہ کو مبارک باد پیش کیانہوں نے خصوصی بچوں کی تربیت کرنے والے اساتذہ کے لئے 15 ہزار روپے اعزازیہ کا بھی اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ منور نے کہا یہ بچے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیںسپیشل چلڈرن کی بجائے سپر چلڈرن کہنا چاہئے بعد ازاں راجہ منور نے خصوصی بچوںکے لئے 20 ہزار روپے کی امداد کا اعلان کیا تقریب میں خصوصی بچوں نے ٹیبلوزاور ملی نغمے پیش کئے ۔