گورنمنٹ دیال سنگھ کالج میں نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام کتاب میلہ

لاہور(ادبی رپورٹر) گزشتہ روز گورنمنٹ دیال سنگھ کالج لاہور میں نیشنل بک فاﺅنڈیشن نے کتاب میلے کا اہتمام کیا۔اس موقع پر کالج کے ڈائیلاگ فورم کے زیر اہتمام نامور محقق اور مورخ ڈاکٹر مبارک علی کے لیکچر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ا نہوں نے ”فرانسیسی انقلاب اور اس کے اثرات“ کے موضوع پر خطاب کیا نیشنل بک فاﺅنڈیشن کے کتاب میلے میں ڈاکٹر مبارک علی کی مختلف موضوعات پر 30 سے زیادہ کتابیں رکھی گئی تھیں اس موقع پر نیشنل بک فاﺅنڈیشن کی ریذیڈنٹ ڈائریکٹر محترمہ نزہت اکبر، بک ایمبیسڈر پروفیسر ناصر بشیر اسٹاف سیکرٹری پروفیسر غلام مصطفیٰ بھی موجود تھے اساتذہ اور طلباءنے این بی ایف کے ریڈرز کلب کی رکنیت حاصل کی اور سینکڑوں کی تعداد میں کتابیں خریدیں نیشنل بک فاﺅنڈیشن کا یہ کتاب میلہ آج کے دن بھی صبح ساڑھے آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک جاری رہے گا یاد رہے کہ اس کتاب میلے میں شائقین کتب کو کتابوں پر55فیصد تک رعایت دی جاتی ہے۔