پنجاب کے 36اضلاع میں ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسرز تعینات کئے جائیں گے، ندیم عالم بٹ


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)محکمہ لٹریسی و غیر رسمی بنیادی تعلیم کے فیلڈ دفاتر اور لٹریسی سیکرٹریٹ کے مابین مسلسل رابطے ، انتظامی اُمور اور تعلیمی سرگرمیوںکو قومی و جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کیلئے پنجاب کے 36اضلاع میں ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسرز(BS-17) تعینات کئے جائیں گے جبکہ ڈویثرن کی سطح پر ڈویثرنل لٹریسی آفیسرز (BS-18)انتظامی اُمور کی نگرانی کریں گے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ضلعی و ڈویژن کی سطح پر افسر تعینات کئے جانے کی منظوری دے دی ہے۔


 قائم مقام سیکرٹری لٹریسی ندیم عالم بٹ نے کہا ہے کہ ضلعی و ڈویژن کی سطح پر لٹریسی افسران کی تقرری سے شرح خواندگی میں اضافہ کے ساتھ ساتھ فروغِ خواندگی کیلئے کام کرنے والے اداروں ، این جی اوز کے مابین مربوط کوششوں کو فروغ حاصل ہو گا۔