پنجاب یونیورسٹی وی سی ڈاکٹر مجاہد کامران نے فیکلٹی اپارٹمنٹس بلاک بی کا افتتاح کر دیا


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے اساتذہ کے لئے 12 رہائشی اپارٹمنٹس پرمشتمل نیوکمپس کالونی میں واقع تین منزلہ فیکلٹی اپارٹمنٹس بلاک بی کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف لاءپروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، اقامتی آفیسر اول پروفیسرڈاکٹر ساجد رشیداحمد،ممبرسینڈیکیٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر اعجاز،ڈاکٹر محمد رفیق، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ طارق مجید قریشی، خزانہ دار راو ¾شریف ، مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور نوجوان اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ اساتذہ کی بھرتی ہوئی تعداد کے باعث موجودہ انتظامیہ نے ان کی رہائشی ضروریات کو مدِ نظررکھتے ہوئے اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے ڈاکٹر مجاہد کامران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا ہے اور ان کی کیمپس میںرہائش کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بہترین حکمت عملی اپنائی ہے۔ اساتذہ کے لئے بنائے گئے ان اپارٹمنٹس میں ہر اپارٹمنٹ 1700 سکوائر فٹ پر محیط ہے اور دو لگژری بیڈ رومزاٹیچ باتھ، کشادہ کچن ، ڈرائنگ روم اور لانڈری ایریا پر مشتمل ہے۔