اے سی سی اے اور آئی سی ایم اے کے درمیان باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط کی تقریب

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پاکستان کے دو معروف اداروں اے سی سی اے اور آئی سی ایم اے کے درمیان باہمی تعاون کی یاداشت پر دستخط کر نے کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ اس تقریب میں اے سی سی اے کی طرف سے ہیڈ آف پا لیسی عارف مسعود مرزا ،ہیڈ آف اے سی سی اے پاکستان مجید اسلم اور دیگر نما ئندگان کے علاوہ آئی سی ایم اے پاکستان کی طرف سے صدر ضیاء المصطفی اعوان، محمدیا سین چےئرمین لاہور برانچ کونسل ،شیخ محمود الحسن ڈائریکٹرسنٹرل ریجن نے شرکت کی۔اس با ہمی معاہدہ کے بعددونوں اداروں کے درمیان ایک دوسرے کی ممبر شپ کے لیے آسانی ہوگی۔اس یا داشت میں تحقیقاتی کام کے حوالے سے (publication ( کے سروے ،تحقیقا تی رپورٹ اور اس کے ساتھ ساتھ بٹرے پیمانے پر پروگراموں اور پاکستان میں کانفرنسوں کے انعقاد کروانے پر اتفاق کیا گیا۔