اساتذہ کو درپیش مسائل پر مشتمل ایجنڈا فوری طور پر پیش کیا جائے،سجاد کاظمی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صدر پنجاب ٹیچرز یونین سید سجاداکبر کاظمی نے سیکرٹری سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین کو اساتذہ پنجاب کے مسائل سے آگاہ کیا کہ پنجاب کے اکثر اضلاع میں اساتذہ کو کئی کئی سال سے ان سروس پرموشن اور ٹیچرز پیکیج تاحال نہیں مل سکا۔ رخصت ِ اتفاقیہ کے حصول کے طریقہ کار میں تبدیلی کی وجہ سے پرائمری اور مڈل سکولز کے اساتذہ خصوصاً خواتین اساتذہ شدید پریشان ہیں کہ رخصت ِ اتفاقیہ کے لئے اب آئندہ کلسٹر سنٹر سے منظوری لینا پڑے گی جبکہ ضلعی افسران نے اساتذہ میں عجیب قسم کی سنگین صورتحال پیدا کر دی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ خصوصاً خواتین اساتذہ میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے جس پر سیکرٹری سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین نے سید سجاد اکبرکاظمی سے کہا کہ آپ نے ہمیشہ اساتذہ کے مسائل کے ساتھ ساتھ مثبت تجاویز دی ہیں لہذا کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے مثبت تجاویز پر اور اساتذہ کو درپیش مسائل پر مشتمل ایجنڈا فوری طور پر پیش کیا جائے تا کہ آئندہ آپ کے عہدیداران کے ساتھ میٹنگ میں جو اسی ماہ ہو گی ان پر عمل درآمد کے لئے مشاورت کے ساتھ ساتھ لائحہ عمل مرتب کیا جائے ۔

 اس موقع پر سیکرٹری سکولز پنجاب عبدالجبار شاہین نے ایڈیشنل سیکرٹر ی سکولز پنجاب کو ہدایا ت جاری فرمائیں کہ پنجاب بھر کے تما م ڈی سی اہ ایس کوبذریعہ لیٹر ہدایات جاری کی جائیں کہ 30 اپریل تک اساتذہ کی ان سروس پرموشن اور ٹیچرز پیکیج کا اجراءممکن بنایا جائے آخر میں صدر مرکزیہ سید سجاد اکبر کاظمی نے اساتذہ کو درپیش مسائل میں گہری دلچسپی لینے پر سیکرٹری سکولز پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔