لاہور (پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے وفد نے اپنے مطالبات کے حصول کےلئے پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی ایم ڈی محترم انیلہ سلمان سے ان کے ہیڈ آفس گلبرگ میں خصوصی ملاقات کی وفد میں پی ایس اے کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد، نائب صدر امتیاز شاہین سینئر نائب صدر اجمل اشفاق، فنانس سیکرٹری رضوان یوسف شامل تھے اس موقع پر پی ایس اے کے عہدیداروں نے پرائیویٹ سکولز کے مسائل پر ایم ڈی پیف محترم انیلہ سلمان سے تفصیلی گفتگو کی ان میں مڈل اور ہائی کلاسز کی فیسوں میں اضافہ دو مرتبہ فیل شدہ سکولوں کا پی ای ایف سے معاہدہ ختم کرنے کا قانون تبدیل کرنے50ہزار سے زائد طلبا و طالبات کا تعلیم سے باہر ہونے اور اس کے متبادل طریقہ کار وضع کرنے پارٹنر سکولوں کو ان کی استعداد کے مطابق فنڈز جاری کرنے پیپر چیکنگ کے نظام کو شفاف بنانے اور ری چیکنگ کے طریقہ کار کو آسان بنانے سکول مانیٹرنگ کے دوران سکول انسپکشن کی رپورٹ رکھنے پارٹنرز سکول کےلئے بنائے گئے ایس او پی کو مزید بہتر بنانے پارٹنرز سکولز کی عمارتوں کو شام کے وقت فنی اور دیگر تعلیم کےلئے استعمال کرنے کی اجازت وغیرہ شامل تھے
اس موقع پر ایم ڈی پی ای ایف نے وفد کے اراکین کو یقین دلایا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن پی ایس اے کے جائز مطالبات کو حل کرے۔
تاکہ حکومت پنجاب کی تعلیمی پالیسی کو مزید فروغ مل سکے
۔ ایم ڈی نے مزید یقین دلایا کہ کچھ مطالبات پر ہمدردانہ غور کے بعد ان کو حل کیا جائے گا۔