ریسورس اکیڈیمی سینئر کیمپس میں اولیول میں پوزیشن ہولڈز طلبہ کے اعزاز میں تقریب

لاہور (پ ر)ریسورس اکیڈیمی سینئر کیمپس میں اولیول CIE) ( انٹرنیشنل امتحانات، ۴۱۰۲ء ؁ میں اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور طالبات کی محنت کو سراہنے کے لیے تقسیمِ انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اِس تقریب میں اُن اساتذہ کرام کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن کی محنت سے طلباء اور طالبات کے عمدہ نتائج حاصل کیے۔ ریسورس اکیڈیمہ ۳۰۰۲ء ؁ سے نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں میں اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا آیا ہے اور اس کے طلبہ کیمبر ج یونیورسٹی ، آکسفورڈ یونیورسٹی، لندن آف اکنامکس، میساچیوسٹ انسیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ہاروڈ یونیورسٹی جیسی شہرہ آفاق یونیورسٹیٹوں میں بھی اپنا نام روشن کیا۔ پرنسپل صاحبہ نے اس موقع پر ناصرف طلباء اور طالبات کی کارکردگی کی تعریف بلکہ اساتذہ کی انتھک محنت اور لگن کو بھی سراہا اور کہا کہ ریسورس اکیڈیمہ کے نظامِ تعلیم نے ہمیشہ طلباء اور طالبات کی زندگی کے ہر میدان میں حوصلہ افزائی کی ہے۔ ا پروجیکٹ ڈائریکٹر آف ریسورس اکیڈیمہ جناب ڈاکٹر شاہد محمود اور ڈاکٹر جدون یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے ڈین مہمانِ خصوصی تھے۔ اُنہوں نے اعلٰی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور طالبات کو انعامات سے نوازا۔