ہوم اکنامکسکالج میں سالانہ 52ویں سپورٹس ڈے کا انعقاد


لاہور (پ ر) آج گورنمنٹ کالج آف ہوم اکنامکس گلبرگ لاہور میں 52 ویں سالانہ سپورٹس ڈے کا انقعاد ہوا۔ممبر قومی اسمبلی بیگم شائستہ پرویز ملک مہمان خصوصی تھیں۔پرنسپل ڈاکٹر سمیعہ کلشوم اور اساتذہ کرام نے مہمان خصوصی کے استقبال کیا۔اس موقع پر رنگ برنگ غبارے بھی ہوا میں چھوڑے گئے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ اتحاد،تنظیم اور نظم و ضبط کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے طالبات کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سال بینڈ بھی کالج آف ہوم اکنامکس کی ہونہار طالبات نے خود بجایا اور خوب دادحاصل کی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد کھیلوں کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ سال بھر میں مختلف میچ جیتنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے نرسری سکول اور سپیشل بچوں نے خوبصورت لباس پہن کر موسیقی کی دھن پر اپنی پرفارمنس دی۔چیف گیسٹ بیگم شائستہ پرویز ملک نے سپیشل بچوں کی پرفا ر منس کو بے حد سراہا۔ آخر میں طالبات نے کالج کا نغمہ گایا اور حاضرین کو بے حد متاشر کیا۔ مختلف ریسوں اور ایونٹس میں جتنے والی طالبات کو انعامات دیے گئے۔ بیگم شائستہ پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔