ملالہ یوسفزئی بدھ کو نوبل امن ایوارڈ وصول کریں گی

لندن(اے این این) پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی بدھ کو نوبیل امن ایوارڈ وصول کریں گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق عالمی امن ایوارڈ کی تقریب10دسمبر کو اوسلو میں ہو گی جس میں پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی اور بھارت کے سماجی کارکن کیلاش ستیارتھی مشترکہ طور پر نوبیل امن ایوارڈ2014وصول کریں گے۔ملالہ یوسفزئی کم عمر ترین شخصیت ہیں جنھیں اس ایوارڈ سے نوازا جا رہا ہے۔ملالہ یوسفزئی کو نوبیل ایوارڈ دینے کا اعلان 10اکتوبر کو کیا گیا تھا۔ملالہ کو نوبیل امن ایوارڈ کے ساتھ 1.1ملین ڈالر بھی دئےے جائیں گے۔ملالہ نے یہ رقم پہلے ہی پاکستان میں بچوں کی تعلیم کے لئے وقف کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔