لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبہ میں نئے سکول پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے’نیو سکول پروگرام “ کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس حوالے سے صوبے میں 500 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں سے 224موزوں مقامات پر پارٹنر سکولوں کے قیام کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت شعبہ تعلیم میں سر گرم این جی اوز اور تعلیمی اداروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں یہ بات ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر (فنانس) سلمان انور ملک نے بتائی
۔۔
۔
۔
۔
۔
۔
۔
ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پیف ہیڈ آفس میں پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کی تعلیمی کامیابیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن بے وسیلہ اور آﺅٹ آف سکول بچوں کی مفت تعلیم کا سب سے بڑا پروگرام ہے جو 16لاکھ 60ہزار مستحق بچوں کو ان کے اضلاع میں میٹرک تک تقریبا چار ہزار پارٹنر سکولوں کے توسط سے مفت اور معیاری تعلیم دے رہا ہے ۔
پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ہر ماہ 650ملین روپے مفت تعلیم پر خرچ کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی ادارہ برائے بین الاقوامی امدا د پیف کو 70ملین پاﺅنڈ کی تعلیمی امداد مہیا کر رہا ہے جو پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن پر بھرپور بین الاقوامی اعتبار کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن ایک انتہائی شفاف ، منظم اور فعال ادارہ ہے جس میں ہر سال تین مختلف قسم کے آڈٹ کیے جاتے ہیں ۔ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن اپنی سالانہ مالیاتی رپورٹ شائع کرتی ہے ۔پیف کا 30جون 2014تک آڈٹ مکمل ہو چکا ہے ۔ اسی طرح پیپرا کے تحت متعلقہ رولز بھی بنائے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن شفافیت ، کارکردگی اور مالیاتی ڈسپلن کے اعتبار سے رول ماڈل ہے ۔