لاہور،تعلیمی ادراوں کی بہتر حاضری کیلئے آج اعلیٰ سطحی چھاپوں کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) محکمہ تعلیم نے لاہور میں تمام تعلیمی اداروں کو آج (سوموار) کو کھلا رکھنے کا حکم دیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور بچوں کی حاضری کو یقینی بنانے کے لئے اچانک چھاپے مارے جائیں گے۔ اس حوالے سے ای ڈی او ایجوکیشن لاہور پرویز اللہ خان نے کہا ہے کہ لاہور میں آج تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔ اس میں تعلیمی اداروں میں معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں سرانجام دیں گے۔ اس ڈی او نے بچوں کے والدین نے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو ہر گز چھٹی نہ کروائیں اور بچوں کو معمول کے مطابق تعلیمی اداروں میں بھجوائیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اچانک چھاپے مارے جائیں۔ اس میں اساتذہ اور بچوں کی حاضری کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔