فاﺅنڈیشن ایسسٹڈ سکول میں الحاق کے خواہشمند سکولوں کا ایشورنس ٹیسٹ مکمل

 لاہور ( خبرنگار) پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن نے مفت تعلیم کے منصوبے ”فانڈیشن ایسسٹڈ سکول“ میں توسیع کے 9 ویں مرحلے میں الحاق کے خواہشمند سکولوں کے ابتدائی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ کا انعقاد 15 اضلاع میں مکمل کر لیا ہے ان اضلاع میں 981 نجی سکول اس ٹیسٹ میں شریک ہوئے-پیف ترجمان کے مطابق آج 15 دسمبر کو قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی ، فیصل آباد اور جھنگ میں ابتدائی کوالٹی ایشورنس ہو گا جس میں 209 سکول حصہ لیں گے - واضح رہے کہ فانڈیشن ایسسٹڈ سکول سے الحاق کے لئے صوبے بھر سے 1390 نجی سکولوں نے اپلائی کیا ہے اس مفید تعلیمی منصوبے کے تحت پارٹنرسکولوں میں زیر تعلیم طالب علموں کی ماہانہ فیس اور نصابی کتب پیف مہیا کرتی ہے جبکہ ان سکولوں کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لئے اساتذہ کی کیپسٹی بلڈنگ بھی کی جاتی ہے -