پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں آج شہدائے پشاور کے لئے دعائے مغفرت کی جائے گی

لاہور)پ ر)صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میںآج شہدائے پشاور کے لئے دعائے مغفرت کی جائے گی۔ وزیرتعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ پوری قوم پشاور میں ہونے والے المناک سانحہ پر افسردہ ہے اور جاں بحق ہونے والے معصوم طلبائ‘ اساتذہ اور دیگر سٹاف کے ورثاءکے غم میں برابر کی شریک ہے۔