پولیس کا پرائیویٹ سکول و کالجز کوسیکیورٹی کیلئے نفری دینے سے انکار

لاہور( کرائم سیل ) شہر بھر میں سکول و کالجز نے ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی کارڈز کا سہارا لے لیا ہے جبکہ محکمہ پولیس نے پرائیویٹ سکول و کالجز کوسیکیورٹی کے حوالے سے نفری دینے پر انکار کردیاہے۔بتایا جاتا ہے کہ سانحہ پشاورکے بعد شہر بھر میں پرائیویٹ سکول و کالجز میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر انتظامیہ نے پرائیویٹ گارڈزرکھنا شروع کردیے ہیں ،سکول و کالجز کے باہر دو سے تین کارڈز تعینات کئے جارہے ہیں جبکہ کئی سکول و کالجز نے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوا لئے ہیں کسی بھی اجنبی شخص کو بغیر شناخت اور تلاشی کے سکول و کالجز میں جانے کی اجازت نہیں ہے ۔ بچوں کے ورثا کو بھی سکول و کالجز میں داخلہ کارڈزفراہم کئے گئے جبکہ بچوں کے پک اینڈ ڈراپ رکشا ،وین ،پک اپ ڈارئیورز کی بھی تصدیق شروع کردی گئی ہے بعض معروف سکولوں میں ہی پولیس کو عارضی طور پر سکیورٹی پر مامور کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ایس پی سکیورٹی ملک لیاقت کا کہنا ہے کہ شہر میں ہزاروں کی تعداد میں سکول و کالجز موجود ہیں جنکو پولیس نفری فراہم کرنا ممکن نہیں ہے ۔