لاہور( کر ائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی و چوری کی درجنوں وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات ،کاروں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کے علاقہ 20ایف کے رہائشی رائے مز مل کے گھر میں ڈاکوؤں نے گھس کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی ،زیورات اور موبائل لوٹ لئے۔ تھانہ ہیئر کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرپر ویز سے ایک لاکھ 26ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،مصطفی آباد میں ڈاکوؤں نے رانا نو ید اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و زیورات لوٹ لیے ، شاہدرہ میں ڈاکوؤں نے انور کے گھر گھس کر اس کے اہل خانہ سے ایک لاکھ 65ہزار روپے مالیت کی نقدی وزیورات،گلشن راوی میں ڈاکوؤں نے عبد الوہاب سے 35ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے عا شق سے 27ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے محبوب سے 55ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،شاد باغ میں ڈاکوؤں نے عر فا ن احمدسے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے کا شف سے 80ہزار روپے مالیت کی نقدی و لیپ ٹاپ ،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے شہز ادسے 33ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،چوہنگ میں ڈاکوؤں نے امجد سے 25ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل،گرین ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اذان سے 15ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے اعجاز سے 75ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،سٹی رائیونڈ میں ڈاکوؤں نے ارشد سے 38ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے عمر اختر سے 60ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل چھین لئے۔علاوہ ازیں فیکٹری ایریا میں ناصر ،غالب مارکیٹ میں شکیل کی گاڑیاں جبکہ چوہنگ میں ہارون ،قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے عبد الماجد،شمالی چھاؤنی میں وقاص اوراحمد رضا،شیرا کوٹ میں قیصر،گلشن اقبال میں خاقان ،داتا دربار میں نعیم ،مغل پورہ میں عثمان موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔