نئے لٹریسی و کمیونٹی سنٹرز کے قیام میں تیزی لائی جائے،ڈاکٹر پرویزاحمد


لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹر پرویز احمد خان نے فروغ خواندگی کے لیئے شروع کئے گئے مختلف پراجیکٹس کے ڈائریکٹرز اور افسران کو ہدایت کی ہے کہ نئے لٹریسی و کمینو نٹی سنٹرز کے قیام میں تیزی لائی جائے ۔اس امر کا اظہار انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجس میں ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی ندیم عالم بٹ ،پروجیکٹ ڈائر یکٹر ز محمد عثمان ،علی عباس بزدار ،عائشہ زیشان اوربارک اللہ خان نے اپنے اپنے منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق جائزہ رپورٹس پیش کیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ" پنجاب ایکسلریٹد فنکشنل لٹریسی پراجیکٹ" کے تحت اب تک بچوں کے 6084غیر رسمی تعلیمی سکولز 1028تعلیم بالغاں کے مراکز ،"پنجاب ورکس پلیس لٹریسی پراجیکٹ" کے ذریعے ایک ہزار سکول اور 500تعلیمِ بالغاں کے مراکز اور اسی طرح "کمیونٹی لرننگ سنٹر فیز ٹو"کے پہلے مرحلے میں ساٹھ مراکز ،©"کپاس کی کاشت کے علاقوں میں حقوقِ اطفال منصوبے "(CRCF )بچوں کے 190سکول قائم کیئے گئے ۔مزید بر آں"حصول تعلیم کے مساوی حقوق سکیم" (EAP)کے تحت تیس سکول قائم کیے جاچکے ہیں۔سیکرٹری لٹریسی نے شرکائے اجلاس پر زور دیا کہ وہ نئے اور پہلے سے قائم سکولوں اور سنٹروں میں معیار تعلیم اور خواندگی کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیئے ان کے تسلسل کے ساتھ معائنے کریں

۔


۔
 جبکہ ضلعی وڈویثرنل افسران روزانہ کی بنیاد پر کارگردگی رپورٹ لٹریسی سیکرٹریٹ کو بھجوائیں۔