آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا سانحہ پشاور کے خلاف احتجای مظاہرہ

لاہور(پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے اراکین نے تنظیم کے مرکزی صدر ادیب جاودانی کی قیادت میں سانحہ پشاور کے خلاف ایک زبردست مظاہرہ کیا۔ ادیب جاودانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پبلک سکول پشاور ظلم اور بربریت کی بدترین مثال ہے شدت پسندوں کی جانب سے تعلیمی اداروں پر حملے علم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔