پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سانحہ پشاور کے حوالے سے تعزیتی اجلاس

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے صدر دفتر میں سانحہ پشاور کے حوالے سے گزشتہ روز خصوصی تعزیتی اجلاس منعقد ہواایم ڈی پیف ڈاکٹر انیلہ سلمان کی سربراہی میں منعقد ہ اجلاس میں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر ز، ڈائریکٹرز اور دیگر افسران و سٹاف نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ایم ڈی انیلہ سلمان نے کہا کہ پوری قوم سانحہ پشاور پر سوگوار ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم نے متحد ہو کر اس سانحہ کا مقابلہ کیا ہے ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم متاثرہ گھرانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اجلاس سے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے بھی خطاب کیا اوراس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم کے ذریعے معاشرے میں پر امن بقائے باہمی اور برداشت پر مبنی سماجی رویوں کے فروغ کیلئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔اجلاس میں شہداء کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی دیریں اثناء حکومت پنجاب کی ہدایا ت کی روشنی میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغازہو گیا ہے ۔