ویٹرنری یونیورسٹی کے زیر اہتمام ”اینیمل ری پروڈکشن “کے موضوع پردو روزہ بین الا قوا می سمپو زیم


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ تھیر یو جنا لو جی نے گز شتہ روز سو سا ئٹی آف اینیمل ری پرو ڈکشن کے باہمی ا شترا ک سے اینیمل ری پروڈکشن کے موضوع پر30-31 ما رچ 2015میںہو نے والی دو روزہ بین الا قوا می سمپو زیم کی تقر یب رو نما ئی کا انعقاد کیاجس کی صدا رت ویٹر نر ی یو نیور سٹی کے وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈا کٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہسابقہ وا ئس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر منظو ر احمد ، پرو فیسر ڈاکٹر نسیم احمد، ڈا ئر یکٹرجنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیر ی ڈیو یلوپمنٹ ڈاکٹر نواز سعید،سعید حسن ہوتیا نہ موجود تھے۔ اس مو قع پر ڈاکٹر پا شا نے کہا کہ دودھ دینے والے جا نوروں کی افزائش نسل بڑ ھا نے میں اس قسم کی ورکشا پ کا انعقاد بہت مو ثر ہے نیز اس میں بیرو ن مما لک سے آ نے وا لے ما ہر ین کے تجر با ت سے استفا دہ حا صل کر نے کا بھی مو قع ملتا ہے۔اپنے بیا ن میںڈا کٹر پا شا نے ڈاکٹر نسیم احمد کو بین الا قوا می ورکشا پ منعقد کروانے کی کا و شو ں کو سرا ہا۔ڈا کٹر نسیم احمد نے ورکشا پ کے پرو گرام اس میں شرکت کر نے وا لے پروفیشنلزاور پر یکٹیکل سیشن سے متعلقہ مختلف پہلو ﺅ ں پر تفصیل سے گفتگو کی نیزورکشاپ کے ا غرا ض و مقا صد بھی بیا ن کئے۔