یو ای ٹی کے زیر اہتمام اوپن سورس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز کی آٹھویں بین الاقوامی تین روزہ کانفرنس


 لاہور( ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کہا ہے کہ ہمیں معاشی ،ماحولیاتی اور سماجی مسائل سے نمٹنے کے لئے سائنس کا سہارا لینا ہوگا،اور اس کے لیے سائنسی محققین کی تربیت کرنا ہوگی انہیں تراشنا ہوگا اس مقصد کے لیے طلبہ کو ایک تحقیقی ماحول فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے اس امر کا اظہار انہوں نے یو ای ٹی میں الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ آف کمپیوٹر سائنس، کے زیر اہتمام آٹھویں بین الاقوامی کانفرنس تین روزہ اوپن سورس سسٹمز اینڈ ٹیکنالوجیز کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں سینئر ڈین پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار شاکر،کواپریٹو سیلز پی ٹی سی ایل کے سربراہ وقار احمد، جہانزیب سرفراز، ناصر حمید اور پروفیسر ڈاکٹر وقار محمود نے شرکت کی ۔ وقار احمد نے شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن میں پیش آنے والی دشواریوں کا ذکر کیاانھوں نے ذرائع مواصلات، اوپن سورس اور ٹیکنالوجی میں علمی دنیا اور صنعت کے اشتراک کو سراہا ڈاکٹر وقار محمود ڈائریکٹر الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ نے اوپن سورس ، انٹرپرائز سلوشن، ملٹی کور پروگرامنگ سافٹ ویرریڈیوز اور انرجی انوائسنگ میں الخوارزمی انسٹی ٹیوٹ کی خدمات کو اجاگر کیا دیگرمقررین نے بھی اوپن سورس ٹیکنالوجی کے حوالے سے مقالات پیش کیے آخر میں مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔