لاہور (پ ر) میاں ادیس ،صدارتی امیدواربرائے ایف پی سی سی آئی نے سانحہ پشاو ر کے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں تاجر برادری قوم کے ساتھ برابر کی شریک ہے انہوں نے شہدائے پشاور اور ان کے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں معصوم بچوں کو شہید کر کے دہشت گردوں نے انسانیت کی تمام حدود پار کر دی ہیں ۔ حکومت کو چاہئے کہ دہشت گردی کے حوالے سے مضبوط اور موث پالیسی اختیار کریں۔